گروپ انشورنس کے حوالے سے سندھ اسمبلی میں بل کی منظوری پر وزیر اعلیٰ کے مشکور ہیں، ایپکا

409

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایپکا کے صوبائی صدر سید منور علی شاہ، جنرل سیکرٹری قدیر حسین، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عقیل احمد، انفارمیشن سیکرٹری شاہد سومرو نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مشکور ہیں جنہوں نے سندھ کے ریٹائرڈ ملازمین کے گروپ انشورنس کے حوالے سے سندھ اسمبلی میں بل منظور کرایا اور بل پر ستخط کیے۔ انہوں نے کہا کہ ساری عمر گروپ انشورنس کی مد میں جمع ہونے والی رقم پہلے ملازمین کی وفات کی صورت میں ادا کی جاتی تھی مگر عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی روشنی میں اب یہ رقم ملازمین ریٹائرڈ ہونے پر حاصل کرسکیں گے۔