جھڈو،ماہ ربیع الاوّل عشرہ عشق رسولﷺ کے طور پرمنایاجائے،علما کرام

321

جھڈو (نمائندہ جسارت) فرانس میں گستانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف جھڈو کے علما کرام نے احتجاجی ریلی کا اعلان کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے فرانس سے فوری طور پر سفارتی تعلقات منقطع کرنے اور عوام سے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیاہے،جھڈو پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب ،مفتی تنویراحمد طاھری نقشبندی کی سربراہی میں مولانا قاری منیر احمد آلکھانی طاہری، مولانا شہزاد علی طاہری، مولانا خلیفہ سرفراز علی خلیلی، مولانا محمد سائیں داد خلیلی ودیگر علما کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرانس میں محسن انسانیتﷺ کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت نے عالم اسلام کے مذہبی جذبات کوبہت بری طرح مجروح کیا ہے،حضور کرام ﷺسے محبت، عشق اور عقیدت ہر مسلمان کے ایمان کا لازمی جزوحصہ ہیں،عاشقان رسول کیلیے گستاخانہ خاکے اور توہین ناقابل برداشت ہے،فرانس کے اس اقدام سے پوری امت مسلمہ مشتعل ہے،فرانس میں نہ صرف توہین آمیز خاکوں شائع کیے جارہے ہیں بلکہ مسلمانوں سے امتیازی سلوک کا مظاہرہ کرتے ہوئے مساجد کو بھی بند کیاجارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ اگر حکومت پاکستان نے فرانس سے تعلقات منقطع نہ کیے تو اس کی تمام تر ذمے داری حکومت پاکستان پر ہوگی۔انہوں نے کہاکہ فرانس کے اس اقدام کے خلاف 11ربیع الاول بروز جمعرات کو مدرسہ عربیہ اسلم ٹائون سے جھڈو پریس کلب تک فرانس کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جس میں کثیر تعداد میں علما کرام شریک ہوں گے جبکہ ربیع الاوّل کے مبارک مہینے کو عشرہ عشق رسول اور فرانس کی مذمت کے طور پرمنانے کا بھی اعلان کیا۔