زیرتربیت پولیس اہلکار لڑکیاں مرداہلکاروں سے بازی لے گئیں

95

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس کی زیرتربیت پولیس اہلکار لڑکیاں مرد اہلکاروں پر بازی لے گئیں،پولیس ٹریننگ کالج سعید آباد میں پریکٹیکلز میں لیڈی اہلکاروں کی زیرتربیت مرد اہلکاروں پر واضح برتری سامنے آئی، خواتین اہلکاروں نے نائن ایم ایم پستول 6 سیکنڈ میں کھولنے اور 10 سیکنڈ میں جوڑنے جب کہ کلاشنکوف 12سکینڈ میں کھولنے اور 12سکینڈ ہی میں جوڑنے کا عملی مظاہرہ کیا ،ان کی جانب سے جی تھری اور ایم پی فائیو رائفلز بھی مہارت سے کھولنے اور جوڑنے کا مظاہرہ کیا گیا،پولیس ٹریننگ کالج کے پرنسپل ایس ایس پی شوکت کھٹیان پولیس ٹریننگ سینٹر میں اب تک ایسی پیشہ ورانہ مہارت نہیں دیکھی،کراچی کی 71 لیڈیز اہلکاروں کا یہ بیج مہارت میں سب سے آگے ہے، جب کہ مختلف نوعیت کے امتحانات میں بھی لیڈی کانسٹیبلز ماضی پر بھاری رہیں۔