آرمینیائی وزیراعظم کی اہلیہ کا میدانِ جنگ میں قدم رکھنے کا اعلان

336

آذربائیجان سے جاری جنگ میں اآرمینیائی وزیراعظم کی اہلیہ نے میدان جنگ میں قدم رکھنے کا اعلان کردیا۔

آرمینیا اور آذربائیجان سے جاری جنگ میں آرمینیائی وزیراعظم کی اہلیہ نے میدانِ جنگ میں جانے کیلئے فوجی تربیت حاصل کرنا شروع کردی،ناگورنو کاراباغ کے تنازع پر شدید جنگ جاری ہے اور آذری فوج نے کئی علاقوں کو آزاد کرلیا ہے۔

آذری فوج کو اس وقت آرمینیا پر برتری حاصل ہے جبکہ دو بار جنگ بندی کی کوشش بھی ناکام ہوچکی ہے۔

Armenia to create nationwide civilian militia | Eurasianet

اس صورتحال کے بعد آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پاشنیان کی اہلیہ آناہکوبیان نےبھی فوجی تربیت لینا شروع کردی ہے۔

آرمینیائی وزیراعظم کی اہلیہ نے فیس بک پر تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ فوجی لباس میں ہیں اور تربیت حاصل کررہی ہیں۔

آرمینیائی وزیر اعظم کی اہلیہ کا کہنا ہےکہ ان کے ہمراہ 13 خواتین نے جنگی تربیت اور مشق کرنا شروع کردی ہےاورہم جلدہی ملکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے بارڈر پر جائیں گے۔

45-day military exercises for women will be held on the initiative of Anna Hakobyan and

واضح رہے کہ عالمی سطح پر ناگورنو کارا باغ آذربائیجان کا تسلیم شدہ علاقہ ہے تاہم اس پر آرمینیا کے قبائلی گروہ نے فوج کے ذریعے قبضہ کررکھا ہے جبکہ اسی قبضے کے باعث پاکستان آرمینیا کو تسلیم نہ کرنے والا واحد ملک ہے۔