ٹنڈوآدم ،پولیس کا شراب کی بھٹی پرچھاپا ،تیاراور غیرتیارشراب برآمد

361

ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) ٹنڈوآدم سٹی تھانے کی پولیس کا شراب کی بھٹی پر چھاپا، سیکڑوں لیڑ تیار شدہ اور غیر تیار شدہ شراب برآمد، ایک ملزم گرفتار، مقدمہ درج۔ٹنڈوآدم سٹی تھانے کے ایس ایچ او راجا نوید سرفراز نے پولیس کی نفری کے ہمراہ سوجی مل روڈ لیبر کالونی کے نزدیک شراب کی بھٹی پر چھاپا مارکر شراب فروش علی خان سموں کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 40 شاپر کچی شراب اور 240 لیٹر غیر تیار شدہ شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر 269/20 دفعہ 3/4 PHO کے تحت درج کرلیا ہے۔