کراچی: ٹیکسٹائل فیکٹری میں آگ

361

کراچی: ولیکا اسپتال سائٹ ایریا کے قریب ٹیکسٹائل فیکٹری میں آتشزدگی، آگ بجھانے والی گاڑیاں طلب۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آگ لگ گئی ہے جبکہ آگ کو تیسرے درجہ کی قرار دیدیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکسٹائل فیکٹری میں آگ تیسرے درجے کی قرار دی ہے اور آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کرلی گئیں ہیں جبکہ آگ کی شدت کے پیش نظر اور پانی کی کمی کے باعث واٹربورڈ ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

دوسری جانب ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہناتھا کہ کرش پلانٹ اور سخی حسن ہائیڈرنٹس سے واٹرٹینکرز روزانہ ہوگئے  ہیں جبکہ ہائیڈرنٹس سیل کے ترجمان کو بھی آتشزدگی کے مقام پر فوری پہنچنے کی ہدایت کردی ہے جبکہ  آگ پر مکمل قابو پانے تک فائرباؤزرز کو موقع پر ہی پانی فراہم کیا جاتا رہے گا۔