لاہور‘ وزیراعلیٰ پنجاب اورنج لائن ٹرین کا افتتاح آج کریں گے

284

لاہور (نمائندہ جسارت) صوبائی دارالحکومت لاہور میں اورنج لائن ٹرین آج بروز اتوار سے اپنے مقررہ روٹ پر چلائی جائے گی۔ افتتاحی تقریب آج منعقد ہوگی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ٹرین کی روانگی کا افتتاح کریں گے ‘ تقریب میں چینی قونصلیٹ کے افسران، صوبائی اور وفاقی وزرا و اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی، آئی جی پولیس پنجاب، پاکستان ریلوے کے حکام اور دیگر ملحقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شرکت کریں گے۔