سینئر رپورٹرعلی عمران22 گھنٹے بعد بازیاب

568

کراچی :نجی ٹی وی چینل کے سینئر  رپورٹر علی عمران 22گھنٹے  سے لاپتہ ہونے کے بعد بازیاب ہوگئے،والدہ کے گھر پہنچ کر اہلیہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق علی عمران نے والد ہ کے گھر پہنچ کر اہلیہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے آگاہ کیا کہ میں خیریت سے گھر پہنچ گیا ہوں ، ذہنی طور پر کافی پریشان ہوں۔

خیال رہے کہ  گذشتہ رات گھر سے بیکری  جانے کے لیے نکلے تھے، جس کے بعد واپس گھر نہیں لوٹے تو اہلیہ نے صحافتی اداروں کو کال کرکے آگاہ کیا، جس کے بعد کراچی یونین جرنلسٹ دستور سمیت دیگر صحافتی اداروں اور سیاست دانوں نے بھرپور مذمت کرتے ہوئے بازیاب کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔