پاکستان اسٹاک:54.47فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ

261

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعہ کو اتار چڑھائوکا سلسلہ جاری رہنے کے بعد تیزی غالب آگئی جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس 66.98پوائنٹس کے اضافے سے41266پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاجب کہ54.47 فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 18ارب 91کر وڑ 94 لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم جمعرات کی نسبت29.12فیصد کم رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں بھرپور دلچسپی نظر آئی جس کے نتیجے میں تیزی رہی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100 انڈیکس 41381پوائنٹس کی کی بلند سطح کو چھو گیا ۔