کراچی میں صحافی کی بلا جواز گرفتاری قابل  مذمت ہے، اراکین جھڈو پریس کلب

188

جھڈو (نمائندہ جسارت) کراچی میں صحافی کی پولیس کے ہاتھوں بلا جواز گرفتاری کیخلاف جھڈو پریس کلب کے عہدیداروں کی شدید الفاظ میں مذمت، واقعہ کی شفاف انکوائری کا مطالبہ۔ جھڈو پریس کلب کے سرپرست بابو شوکت علی، صدر خالد صدف، جنرل سیکرٹری شاہد مجید و دیگر عہدیداروں اسحاق میمن، اظہر جمیل آرائیں، شفیق راجپوت، آفتاب میمن، سہیل میمن، شفیق جان، حسن بھمبھرو، سیف الاسلام راجپوت، عاطف لطیف و دیگر نے رپورٹر عاصم عظیم کی بلاجواز گرفتاری کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آ ئی جی سندھ پولیس و حکام بالا سے صحافی کی بلا جواز گرفتاری کے واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔