جزائر معاملہ :طاقت کے نشےمیں آرڈیننس لایا گیا، وزیر اعلیٰ سندھ

335
عمران خان کو گھربھیجنا عوام کی آواز بن چکی ہے،وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وفاق کو تو جزائرکے ناموں کا بھی نہیں پتا،طاقت کے نشےمیں آرڈیننس لایا گیا۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں مرادعلی شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ صدروفاق کے کہنے پرآرڈیننس جاری کرسکتا ہے لیکن یہ غیرآئینی ہے، آئی لینڈزسندھ کے لوگوں کی ملکیت ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ جزائر کے معاملے پر ساتھ نہ دینے والوں کو غدارنہیں کہوں گا،چاہتے ہیں وفاق آئی لینڈزپرآرڈیننس واپس لے، آرڈیننس پرپورا سندھ سراپا احتجاج ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن ایوان میں بیٹھی رہتی تو ان کو مطمئن کرتے،اپوزیشن والے بہانہ بنا کر چلے گئے۔

جبکہ دوسری جانب سندھ اسمبلی کے اجلاس میں  اپوزیشن جماعتوں نے ’اردو کو عزت دو‘ کے نعرے لگا تے ہوئے  اسپیکر آغا سراج درانی کی ڈائس کا گھیراؤ کرلیا۔

اپوزیشن نے نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ ’شرم کرو حیا کرو، سیلاب متاثرین کا خیال کرو۔