کراچی کے عوام ہی شہر کو ٹھیک کرسکتے ہیں،سینیٹرعبدالحسیب

235

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کراچی کے لوگوں کو اپنے مسائل حل کرنے کے لیے خود کچھ کرنے آگے آنا ہوگا،صوبائی اور وفاقی حکومتوںکی جانب دیکھتے رہنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے یہ آپس میں سیاست کررہے ہیں ہمارے لیے کچھ نہیں کریںگے، احتجاجی مارچ، ہڑتالیں، مذہبی فرقہ بندیاں، صوبائیت اور میڈیا ٹاک شو ز یہ ہمارے مسائل کا حل نہیں ہیں ،اگر آج کراچی کا ہر شہری یہ فیصلہ کرلے کہ وہ اپنا کوڑا کرکٹ اپنی گلی میں نہیں پھینکے گا تو پھر یہ شہر خود بخود صاف ستھرا ہوجائے گا۔ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی و سماجی رہنما اور بروکس فارما کے چیئرمین سینیٹر عبدالحسیب خان نے گزشتہ روزمحمد علی جناح یونیورسٹی کراچی( ماجو) کے پروگرام کارپوریٹ لاؤنج فورم میں ’’کراچی کے ساتھ مسلسل زیادتیاں،ذمے دار کون؟‘‘ کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدرماجو پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ ، پروفیسر ڈاکٹر کامران عظیم، ڈاکٹر ایس ایم نعمان شاہ بھی موجود تھے۔