عبدالرحمن منگریو تیسری دفعہ شکارپور کے امیر منتخب، حلف اٹھا لیا

97

شکارپور (نمائندہ جسارت) نو منتخب امیر جماعت اسلامی ضلع شکارپور عبدالرحمن منگریو نے حلف اٹھالیا، وہ تیسری دفعہ سیشن 2020-22ء کے لیے امیر منتخب ہوئے ہیں۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ حافظ نصراللہ عزیز چنا، قیم ضلع عبدالفتاح سھندڑو، الخدمت فاؤنڈیشن ضلع شکارپور کے صدر حافظ نیاز احمد بھٹی، ایڈووکیٹ عبدالقادر ابڑو، امیر شہر عبدالسمیع بھٹی سمیت دیگر ارکان بھی حلف تقریب میں شریک تھے۔