اسکردو جاتی کوسٹر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی، پاک فوج کے 4 جوان شہید

511

راولپنڈی:راولپنڈی سےاسکردو جانے والی کوسٹر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی،حادثے میں پاکستان آرمی کے 4جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کےمطابق راولپنڈی سےاسکردو جانے والی    کوسٹر پنگس پری کے مقام پرحادثے کا شکارہوگئی،اس حادثے میں پاک فوج  کے 4جوان بھی  شہید  ہوگئے ۔شہدا میں سپاہی سونا خان، آصف، ارشد اور فاروق شامل ہیں۔

 شہادت پانے والے چاروں جوان اپنی ڈیوٹی پر جا رہےتھے،حادثہ اسکردو روڈ کے قریب پنگس پری کے مقام پر پیش آیا۔

خیال رہے کہ راولپنڈی سےاسکردو جانیوالی مسافر کوچ پر پہاڑی تودہ گرنے سے 16 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہو گئے تھے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔