وفاق سندھ کے جزائر پر غیر قانونی قبضہ کررہا ہے، سکندر سوڈہر

182

میہڑ (نمائندہ جسارت) میہڑ سندھ کے جزائر پر وفاق کی جانب سے قبضہ کرنے اور صدراتی آرڈیننس واپس لینے کیخلاف سندھ ایکشن کمیٹی کی جانب سے ایس یو پی، عوامی جمہوری پارٹی، جسقم اور دیگر قوم پرست پارٹیوں کی جانب سے سکندر سوڈہر، اقرار چانڈیو، قاسم خاصخیلی، ظفر سولنگی، شبیر منگی، حمید سومرو، حاجی خان مارفانی اور دیگر کی قیادت میں میہڑ بائی پاس پر احتجاجی مظاہرہ کرتے وفاقی آرڈیننس کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ وفاق تمام آئینی اور قانونی حدود پار کرکے سندھ کے جزائر پر غیر قانونی قبضہ کررہا ہے، جو سندھ کے لوگ برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی کی حکومت نے وفاق کو جزائر پر تعمیرات کی اجازت دے کر سندھ کے پیٹھ پر چھرا گھونپا ہے۔ جزائر پر قبضہ ختم کر کے صدارتی آرڈیننس واپس لیا جائے۔