پی ڈی ایم کا جلسہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ہوگا،خورشید میرانی

406

سکھر (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سکھر کے صدر خورشید احمد میرانی نے کہا ہے کہ 18 اکتوبر کو کراچی میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام تاریخی جلسہ نااہل حکومت کے تابوت میں آخری کیل ہوگا، جلسہ عام کے شرکاء سلیکٹڈ حکمرانوں کی نمازہ جنازہ ادا کریں گے اور عمران حکومت کی تدفین پی ڈی ایم کے قائدین اپنے ہاتھوں سے کریں گے۔ 18 اکتوبر کو کراچی میں سندھ بھر سے ن لیگ کے کارکنان مریم نواز کا شاندار استقبال کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ن لیگ سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) سکھر کے عہدیدار سعید مغل، آغا عارف درانی، محمد اعظم خان، شاہد عباسی، عبدالفتاح ابڑو، شیخ نظام جان، کاشف عباسی، یامین عباسی، میڈم شمیم رزاق، امدا بلو، فھیم گورگیج، احمد حسین بھٹی، ربنواز مری، خالد آرائیں، چودھری عبدالمجیب کمبوہ، چودھری مجاہد، انفارمیشن سیکرٹری گل حسن کھوسو اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں 18 اکتوبر کو کراچی میں پی ڈیم ایم کے جلسے میں بھرپور شرکت کو یقینی بنانے سمیت مریم نواز کے شاندار استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ سکھر ضلع سے سیکڑوں کی تعداد میں گاڑیوں کا قافلہ روانہ ہوگا۔