ہیٹ ویو الرٹ:18اکتوبر تک دوپہر میں احتیاط کریں، ماہرین

527

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں ہیٹ ویو جاری رہنے کا کہہ دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہیٹ ویو 18اکتوبر تک شہر بھرپر اثر انداز ہ رہےگا جس کے  دن میں درجہ حرارت 38 سے 42 ڈگری سینٹی گرڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہیت ویو کا سلسلہ کچھ دنون سے  کراچی میں جاری ہے اور ہوا کا زائد دباؤ اس ہیٹ ویو کی وجہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو ہیو ویو سے متعلق ضروری اقدامات کرنے کی

ہدایت کردی ہے جبکہ  گرم موسم میں صبح 11بجے سے شام 4 بجے کے اوقات میں شہری بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

دوسری جانب اتوار کے بعد موسم تبدیل ہوسکتا ہے جبکہ رات میں ہلکی ٹھنڈ کے ساتھ دھند بھی ہوگی۔