سیاسی اثرورسوخ کا حامل شخص ہماری زمینوں کو نقصان پہنچارہا ہے

187

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) سیاسی اثرو رسوخ کا حامل خوشحال داس نامی شخص ہماری زرعی زمینوں کو سیراب کرنے والے واٹر پر پل بنانے کیلیے مذہبی منافرت پھیلا رہا ہے،عدالت میں کیس زیر سماعت ہونے کے باوجود خلاف ورزی کر رہا ہے،متعلقہ سرکاری افسران کو درخواست دینے کے باوجود خوشحال داس کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار شاہی واٹر نمبر1AALکے کاشتکاروں فضل الہی میمن،محمد فاروق میو،محمد علی اور دیگر نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہی واٹر 1440ایکڑ زمین سیراب کرتی ہے اب خوشحال داس نامی شخص جو کہ سیاسی اثر رسوخ رکھتا ہے اس نے دیھ سانگرو میں دو ایکڑ زمین خریدی ہے اور اس کا راستہ نہیں ہے اور وہ راستہ حاصل کرنے کیلیے ہماری زرعی زمینیں جو کہ دیھ کاک میں ہیں ان کو سیراب کرنے والی شاخ پر پل تعمیر کرنا چاہتا ہے ہم ہر ماہ واٹر کی صفائی کرواتے ہیں اگر پل کی تعمیر ہو گئی تو واٹر کی صفائی نہیں ہو سکے گی جس کی وجہ سے ہماری زرعی زمینیں بنجر ہو جائیں گی خوشحال داس سرکاری زمین پر مٹی کی بھرائی کروا رہا ہے لیکن متعلقہ اداروں کو درخواست دینے کے باوجودافسران اس کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خوشحال داس اب ہمارے خلاف جھوٹی درخواستیں دے رہا ہے اور مذہبی منافرت پھیلانے کیلیے انتشار پھیلا رہا ہے جو کہ بہت حساس مسئلہ ہے ہمارے پاس تمام دستاویزات اور ویڈیوز بھی موجود ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم،چیف جسٹس،آرمی چیف،آئی جی سندھ اورڈی آئی جی میرپورخاص سے اپیل کی کہ مذکورہ شخص سے ہمارا پیچھا چھڑایا جائے اور ہماری زمینوں کو بنجر ہونے سے بچایا جائے۔