اٹلی میں کرونا وائرس دوبارہ سر اٹھانے لگا، ریکارڈ کیسز رپورٹ

418

روم:اٹلی میں کرونا وائرس کی صورتحال سنگین ہوگئی،دوسری لہر میں شدت آنے سےایک دن میں ریکارڈ 7 ہزار 332 نئے مریض رجسٹرڈ کر لئے گئے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اطالوی وزارت صحت نے بدھ کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے 7332 مریض سامنے آئے  ہیں،اور یہ ایک دن میں  تقریباًساڑھے 1400 مریضوں کا اضافہ ہے،اس سے پہلے منگل کو مریضوں کی تعداد 5901 سامنے آئی تھی ۔

بدھ کے روز مزید  43 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ منگل کو 41 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی تھیں،ان نئی ہلاکتوں کے بعد اٹلی میں مجموعی طور  کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 36 ہزار 289 تک پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ اٹلی میں بدھ کو سب سے زیادہ مریض سامنے آنے کا ریکارڈ بنا ہے،اس سے پہلے21 مارچ کو 6 ہزار557 مریض سامنےآئے تھے۔