باکسنگ میگا ایونٹ، 3 اکتوبر پہلی پروفیشنل فائٹ

508

اسلام آباد: ایشئین باکسنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام باکسنگ میگا ایونٹ 3اکتوبر سے دارلحکومت اسلام آباد میں شروع ہورہا ہے اور یہ ملکی تاریخ میں پروفیشنل باکسنگ کا پہلا میگا ایونٹ ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  باکسر عامر خان نے کہا کہ تسلسل کے ساتھ ملک میں باکسنگ ایونٹس منعقد کرائے جائیں گےاور یہ ایونٹ ایک آغازہے۔

تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد میں سجنے والے باکسنگ کے بڑے رنگ کیلئے باکسرز کا ویٹ ان مکمل کرلیا گیا ہے اور  اس تقریب میں باکسرز کے علاوہ کوچز، پروموٹرز اور باکسر عامر خان نے بھی خصوصی طور پر شریک تھے۔

میڈیا سے گفتگو میں باکسرعامرخان کا کہنا تھا کہ قوم سے وعدہ کیا تھا کہ ملک میں بین الاقوامی معیارکی باکسنگ کا انعقاد کیا جائے گااور 3اکتوبر سے اس سفر کا آغاز ہونے جارہا ہے اور یہ ملکی تاریخ میں پروفیشنل باکسنگ کا پہلا میگا ایونٹ ہوگا۔

عامر خان نے مزید کہا کہ ملک میں ایسے ایونٹس کا انعقاد تسلسل سے جاری رہے گا تاہم اس حوالے سے حکومتی سرپرستی کی بھی بہت ضرورت ہے۔

ایشئین بوائے عثمان وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں یہ ان کی پہلی پروفیشنل فائٹ ہے اور  ویٹ ان کے موقع پر حاضرین نے باکسرز کو بھرپور انداز میں داد دی اور ماحول کو پرجوش بنا دیاہے۔

خیال رہے باکسنگ ویٹ ان روایتی انداز میں باکسرز کا وزن کیا جاتا ہے اور مدمقابل کو ایک دوسرے کے سامنے کھڑا کیا جاتا ہے جبکہ دوبوں کھلاڑی کل (3اکتوبر) میدان میں اترنے کیلئے بھرپور تیار ہیں۔