ڈیسک ایڈیٹرز کی نئی تنظیم کا قیام، عبوری انتظامیہ تشکیل

672

کراچی: کراچی ڈیسک ایڈیٹرز ایسوسی ایشن (کیڈیا) کی عبوری انتظامیہ کااعلان کردیا گیا، ذاکر علی اعوان عبوری انتظامیہ میں بطور چیئرمین فرائض انجام دیں گے۔

ترجمان کے مطابق   ڈیسک جرنلسٹس کو بطور صحافی منوانا ہمارا مشن ہے، تربیت کرانا،  بےروز افراد کی امداد کرنا اور  ایکریڈیشن کارڈز سمیت دوسرے  اہم مطالبات کےحصول تک جدوجہد کریں گے جبکہ  الیکٹرانک، پرنٹ  اور ڈیجیٹل میڈیا  میں ڈیسک پر کام کرنے والے تمام  افراد تنظیم کے رکن بننے کے اہل ہیں۔

کیڈیا اعلامیے کے مطابق ایک ایسا ادارہ قائم کیا جائے جو تنظیم کی سطح پرمنظم ہو اور ارکان کے روز گار کا بندوبست کیا جائے۔

ترجمان کے مطابق ابتدائی طور پر7کمیٹیاں بنائی گئی ہیں جن کی پیش کردہ رپورٹس کی روشنی میں مرکزی گورننگ کونسل 31 دسمبر 2020 کو کیڈیا کے پہلے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریگی جبکہ عبوری سیٹ اپ آئین سازی اور الیکشن سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دے گا۔

دوسری جانب کیڈیا کی رابطہ کمیٹی کی سربراہی ساحر بلوچ  کریں گے، عابد خان ایکریڈیشن کارڈ کمیٹی کے انچارج ہونگے،  ایسوسی ایشن کے دیگرعہدیداران میں غلام فرید ثانی، عدیلہ انعام خان،آصف تنولی ،عبدالرحمان بیگ اور دیگر شامل ہیں۔

واضح رہے میڈیا دفاتر میں  ڈیسک پر  کام کرنے والے تمام صحافی تنظیم کے رکن بننے کے اہل ہونگے۔