حیدر آباد، کھڑے آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی

142

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق مٹیاری سیکٹر جامشورو کی پیٹرولنگ گاڑی ٹائیگر نمبر 2 جس پر انسپکٹر اطہر علی اور انسپکٹر احسن رضا گشت کر رہے تھے کو اطلاع ملی کہ سپر مدینہ کھوسہ ہوٹل اور ٹوٹل پمپ پر کھڑے آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی ہے جس پر فوراً مذکورہ افسران نے اطلاع بیس کنٹرول کو دی۔ آئل ٹینکر جو کہ GO گو کمپنی کا تھا جس پر پچاس ہزار پیٹرول لوڈ تھا، جس کا ڈرائیور نماز پڑھنے کے لیے رکا تھا کہ اچانک اس کے کھڑے آئل ٹینکر کی کیبن میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلوں نے اسے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ موٹر وے پولیس افسران نے سترہ عدد آگ بجھانے والے آلات اور پانی کی مدد سے اپنی جان پر کھیلتے ہوئے، جلتے ہوئے آئل ٹینکر کی آگ کو کیبن سے پیچھے ٹینکر کی جانب بڑھنے نہیں دیا اور آئل ٹینکر اور اس پر لوڈ پچاس ہزار لیٹر پیٹرول بھی محفوظ رہا۔ ہوٹل اور پمپ پر بھی کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔