سندھ سپا کی جانب سے 100 گھنٹے کی بھوک ہڑتال پیر کے روز بھی جاری رہی

260

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) گم کیے گئے قومی کارکنوں کی بازیابی کے لیے سندھ سپا کی جانب سے 100 گھنٹے کی اعلان کردہ بھوک ہڑتال حیدرآباد پریس کلب میں پیر کے روز بھی جاری رہی جس میں سیاسی ، سماجی رہنماؤں، مختلف یونیورسٹیز سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے شرکت کی سپا کے صدر انعام سندھی نے کہاکہ بک ہڑتال سے ہمارے حصولے بلند ہوئے ہیں بھوک ہڑتال سو گھنٹے جاری رہے گی انہوںنے کہاکہ اس بھوک ہڑتال کا مقصد یہ ہے کہ جبری طور پر غائب کئے گئے افراد کے ورثاء کو یہ احساس دلایاجائے وہ تنہا نہیں ان کے درد کو ہم محسوس کرتے ہیں اور ان کے پیاروں کی بازیابی کے لئے ہر ممکن احتجاج کریں گے انہوںنے کہاکہ بے گناہ لوگوں کو غائب کرنا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے نوجوان اور سیاسی کارکنوں کو غائب کرنا ایک سنگین جرم ہے اس کے خلاف ہم جدوجہد کررہے اور احتجاج کررہے ہیں ۔