تاجر و صنعتکار برادری کی خدمات کو اپنا شعار بنائینگے، سلیم الدین شیخ

316

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے نومنتخب صدر سلیم الدین قریشی نے تاجر و صنعتکار برادری کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اُن کی خدمات کو اپنا شعار بنائیں گے اور سابق صدور اور چیمبر کے سربراہان کے تجربات سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے چیمبر کی کارکردگی کو مزید بڑھایا جائے گا۔ وہ چیمبر کے کانفرنس ہال میں اراکین جنرل باڈی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے تاجر و صنعتکاروں سے درخواست کی کہ وہ چیمبر کیخدمات سے متعلق اپنے قیمتی مشوروں سے نوازیں۔ اس سے قبل دولت رام لوہانہ نے جنرل باڈی سے خطاب کیا اورامید ظاہر کی کہ نئی ایگزیکٹیو کمیٹی ان کی جانب سے کیے گئے اقدام کو مزید آگے بڑھائے گی۔ نبیل احمد صدیقی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن نے اراکین کمیٹی اور عہدیداران کے انتخاب کا سرکاری اعلان کیا جس کے مطابق صدر سلیم الدین قریشی، سینئر نائب صدر محمد الطاف میمن، نائب صدر احمد ادریس چوہان، اراکین ایگزیکٹیو کمیٹی محمد ندیم یعقوب، محمد اقبال عاربیانی، شفقت اللہ میمن، وشنو مل، چوہدری محمد اسلم اور محمد نعیم شیخ کو کامیاب قرار دیا۔