حیدرآباد : کورونا میں مبتلا مریض سول اسپتال میں انتقال کرگیا

154

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد میں کورونا وائرس میں مبتلا ایک اور شخص سول اسپتال میں انتقال کرگیا۔ذرائع کے مطابق قاسم آباد کا رہائشی علی میمن ولد اللہ بچایو میمن کی میت ایدھی ریسکیو یونٹ نے غسل کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی سول اسپتال میں کورونا وائرس میں مبتلاانتقال کرنے والے مریضوںکی تعداد 121 ہوگئی۔