شدید گرمی میں بجلی کی بندش اذیت، لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان

597

کراچی میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، رہائشی علاقوں میں کئی کئی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹوں سے تجاوز کر گیاہے،  بجلی کی طویل  بندش  سے عوام اذیت کا شکار ہیں جبکہ رہائشوں کا کہنا ہے کہ  شدید گرمی ہے اس میں گھر میں بیٹھنا بہت دشوار ہے ۔

کے-الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کم گیس پریشر کے باعث بجلی کی پیداواری صلاحیت متاثر ہو رہی ہے، گیس پریشر میں کمی کے باعث بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔

دوسری جانب حافظ نعیم الرحمن کا کہناتھاکہ حقوق کراچی مارچ کے بعد کے الیکٹرک کے خلاف حتمی جدوجہد شروع کی جائے گی، تمام جماعتوں کی طرح تحریک انصاف بھی کے الیکٹرک کو سپورٹ کررہی ہے۔

۔