سانحہ موٹر وے،پنجاب پولیس مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے میں تا حال ناکام

240

لاہور (آن لائن) پولیس کی آٹھ خصوصی ٹیمیں 17روز گزرنے کے باوجود لاہور سیالکو ٹ موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو گرفتار نہ کر سکیں ۔ ملزم پولیس کو3 بار چکمہ دیکر فرار ہو چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹر وے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد سترہ روز کے بعد بھی پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکا ۔ ذرائع کے مطابق عابد کو گرفتار کرنے کے لیے آٹھ خصوصی ٹیمیں کام کررہی ہیں ، ٹیموں میں سی ٹی ڈی،سپیشل برانچ اورکوئیک رسپانس فورس سمیت دیگر تشکیل دی گئی ٹیمیں شامل ہیں، پولیس نے ملزم عابدکوبلیک لسٹ میں بھی شامل کررکھاہے جبکہ ملزم عابد اور اس کی بیوی کا شناختی کارڈبھی بلاک کرا دیا گیاہے۔ملزم کی گرفتاری کیلیے پچیس لاکھ روپے کا انعام مقرر کر کے پمفلٹ بھی تقسیم کییگئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلیے کچے کے علاقوں میں بھی مخبری کا نیٹ ورک تیز کر دیا ہے۔جبکہ پولیس قبائلی علاقوں میں بھی ملزم کی گرفتاری کیلیے تلاش جاری ہے ۔