حیدرآباد: پریٹ آباد میں چوری کی واردات، ملزم 2موٹرسائیکل لے گئے

127

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پریٹ آباد میں چوری کی وارداتیں بڑھنے لگیں، ملزمان2موٹرسائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے ،حسین آباد اور بھٹائی نگر پولیس کی مختلف کارروائیوںمیں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 2ملزم کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پنیاری تھانے کی حدود
پریٹ آباد میر نبی بخش ٹاؤن میں چور دوبارہ سرگرم ہوگئے، 2 موٹر سائیکل چوری ہوگئیں۔متاثرین نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی حیدرآباد سے واقعات کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔دوسری جانب حسین آباد پولیس نے دوران پیٹرولنگ لنک روڈ مہران آئل ملز کے قریب سے ایک مشکوک شخص محمد یاسین کی تلاشی لی جس کے قبضے سے 1 عدد 30 بور پستول بمعہ 4 راؤنڈز برآمد ہوئی حسین آباد پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا جبکہ بھٹائی نگر پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک شخص عبید خان کی تلاشی لی جس کے قبضے سے 1 عدد 30 بور پستول بمعہ 2 راؤنڈز برآمد ہوئے ۔بھٹائی نگر پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔