سینئرصحافی حافظ طارق ‘ عارف اور آصف محمود کی والدہ انتقال کرگئیں

223

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر صحافی اور نیوز ون چینل کے ڈائریکٹر نیوز حافظ طارق محمود، عارف محمود اور آصف محمود کی والدہ منگل کو رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ بعد نماز عشا باغ جناح گرائونڈ باالمقابل مزار قائد پرادا کی گئی۔ مولانا احترام الحق تھانوی نے نماز جنازہ پڑھائی ،بعد ازں انہیں سوسائٹی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں مرحومہ کے عزیز و اقارب، صحافیوں اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے شرکت کی۔جس میں کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز فاران، سابق صدر خورشید تنویر، احمد ملک، سابق سیکرٹریز اے ایچ خانزادہ، مقصود یوسفی، کے یو جے دستور کے سینئر نائب صدر رضوان بھٹی، پی ایف یو جے کے شعیب احمد، نصر اللہ چودھری، کے یو جے برنا کے صدر حسن عباس، محمد اشرف خان، جیو ٹی وی کے بیورو چیف فہم صدیقی، ایکسپریس ٹی وی کے بیورو چیف فیصل حسین ،دنیا ٹی وی کے بیورو چیف محمد اسلم خان، جماعت اسلامی کے سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری، پیپلز پارٹی کے وقار مہدی، مسلم لیگ (ن) کے خواجہ طاق نذیر، فنکشنل لیگ کے سردار رحیم، ایم کیو ایم کے عامر خان، پی ایس پی کے شبیر احمد قائم خانی، پی ٹی آئی کے جمال صدیقی کے علاوہ احمد چنائے، صارم برنی، خالد آرائیں و دیگر شامل تھے۔ مرحومہ کا سوئم آج (بدھ) بعد نماز عصر تا مغرب جناح گرائونڈ میں ہوگا۔