حافظ نعیم الرحمن کی محمد حسین محنتی سے بہنوئی کی وفات پر تعزیت

149

کراچی(اسٹاف رپورٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے صوبائی امیر محمد حسین محنتی کے بہنوئی عبدالعزیز پاریکھ کی وفات پر ان کے گھر پہنچ کر تعزیت، مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر مرحوم کے بیٹے فرحان عزیز و دیگر بھی موجود تھے۔