خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ کی قیادت میں علماو مشائخ کا وفد کراچی پہنچ گیا

182

کراچی(اسٹاف رپورٹر)علما ومشائخ رابطہ کونسل کے مرکزی چیئرمین وسجادہ نشین درگاہ کوٹ مٹھن خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ کی قیادت میں ایک وفد سندھ کے 3 روزہ دورے پرکراچی پہنچ گیا ہے ،وفد میں مرکزی صدرمیاں مقصود احمد اورجنرل سیکرٹری سید برہان الدین شامل ہیں۔ صوبائی کنوینر حافظ نصراللہ عزیز کے مطابق وہ آج حیدرآباد اور کل 24 ستمبر کو سکھر میں علما ومشائخ سے ملاقات، رابطہ کونسل کے اجلاس، استقبالیہ اور کندھ کوٹ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔