دنیا کو کس قسم کے اقوام متحدہ کی ضرورت ہے؟، چینی صدر کا اقوام متحدہ کے اجلاس میں سوال

514

اقوام متحدہ کے منعقدہ اجلاس میں چینی صدر شی جن پنگ نے ناظرین سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سنجیدگی سے سوچنا چاہیے کہ دنیا کو کس قسم کے اقوام متحدہ کی ضرورت ہے؟

غیر ملکی خبررسان ادارے کے مطابق شی جن پنگ کا شرکائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوروناوائرس وبا کے خاتمے کے بعد اقوام متحدہ کو کس طرح کا کردار ادا کرنا چاہیے اور ان حالات میں دنیا کو کس قسم کے اقوام متحدہ کی ضرورت ہے؟۔

انہوں نے پھر خود ہی ان سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ “انصاف کی پاسداری ، قانون کی حکمرانی ، تعاون ، اور عملی اقدامات پر توجہ دی جائے۔ اقوام متحدہ کی قیادت میں بین الاقوامی نظام اور قانون کی پاسداری لازمی ہے۔