سابق ڈی آئی جی سکھر نے میرے خلاف جھوٹے مقدمے درج کیے ہیں،عجیب لاکھو

192

دادو(نمائندہ جسارت) گمبٹ کے صحافی عجیب لاکھو، غلام محمد لاکھو اور گیارہویں جماعت کے طالب علم غلام نبی نے دادو پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سکھر کے سابق ڈی آئی جی اقبال دارا ایف سی بلوچستان کے ایف سی اہلکار محمد افضل کے ساتھ مل کر خیرپور میرس میں ایرانی تیل کا کاروبار شروع کیا ہے جس کی رپورٹنگ کرنے پر صحافی عجیب لاکھو والد اور دیگر رشتے داروں کے خلاف 17 جھوٹے مقدمات درج کیے گئے ہیں جس کے خلاف ہم ہائی کورٹ گئے اور ہائی کورٹ نے ہمارے خلاف مزید ایف آئی آر درج نہ کرنے کے احکامات جاری کیے جس کے باوجود ہمارے خلاف مزید 6 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں 12 ستمبر کو خیرپور کی عدالت میں شنوائی سے واپسی پر عدالت کے احاطے سے ایس پی سکھر عرفان سموں، ایس ایچ او پنو عاقل، سانگی، عبداللہ چاچڑ اور دیگر غیر وابستہ افراد کے ساتھ مل کر صحافی غلام محمد لاکھو اور غلام نبی کو گرفتار کرکے لاپتا کردیا ہے اور 60 ہزار رقم چھین کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ سانگی تھانے پر ایف آئی آر میں گرفتاری ظاہر کی گئی ہے اس وقت ہم سب جیل گمبٹ میں قید تھے جس سے صاف ظاہر ہے کہ ہمارے خلاف پولیس بدنیتی پر جھوٹے مقدمات درج کرکے ظلم کررہی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمائرے ساتھ انصاف کیا جائے۔