اے پی سی سے حکومت کو کوئی خطر ہ نہیں‘گورنر پنجاب

155

لاہور (نمائندہ جسارت)گورنر پنجاب چودھری محمدسرور سے وفاقی وزیر داخلہ بر یگیڈئر (ر) اعجاز شاہ نے ملاقات کی‘ جس میں سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی‘گورنر پنجاب نے کہا کہ آئینی مدت پوری ہونے سے ایک منٹ بھی پہلے حکومت کہیں جانیوالی نہیں‘پارلیمنٹ کے اندر ناکام ہونیوالی اپوزیشن اب باہر بھی ناکام ہی ہوگی، فیٹف کے لیے قانون سازی میں رکاوٹیں ڈالنے والی اپوزیشن بے نقاب ہوچکی ہے ، عوام اپوزیشن نہیں حکومت کیساتھ کھڑے ہیں اس لیے کسی اے پی سی سے حکومت کو کوئی خطر ہ ہے اور نہ ہی حکومت کسی اے پی سی کے دباؤ میں آئے گی ۔ اْنہوں نے کہا کہ آئینی مدت پوری کر نا تحر یک انصاف کا جمہوری اور آئینی حق ہے ، مخالفین کو سڑکوں پر آنے کے بجائے ان انتخابات کا انتظار کر نا چاہیے۔گورنر نے کہا کہ احتساب ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے لازم ہوچکا ہے۔