امریکا، 4 لاکھ تارکینِ وطن کو ملک بدر کرنے کی اجازت

370

نیویارک: امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو 4 لاکھ تارکین ِ وطن کو ملک بدر کرنے کی اجازت دے دی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو اجازت دے دی ہے کہ وہ 4 لاکھ تارکین وطن کو ملک بدر کر سکتے ہیں، عدالت کے اس فیصلے سے امریکہ میں رہائش پذیر ان ممالک کے باشندے متاثر ہوں گے جہاں جنگ اور قدرتی آفات کے باعث نافذ کی گئی ہنگامی صورتحال ختم ہو چکی ہے۔

Immigrants with special medical status ordered to leave US - Daily Times

اس سے ٹرمپ انتظامیہ نے تارکین وطن کے لیے عارضی تحفظ پروگرام کو چیلنج کیا تھا تاہم 3 ججز کے بینچ میں سے ایک نے مخالفت کی اور 2نے ٹرمپ انتظامیہ کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق عارضی تحفظ کا پروگرام 1990میں سابق امریکی صدر جارج بش نے شروع کیا تھا اور اب امریکی عدالت نے اس کو ختم کرنے کی اجازت دے دی ہے، پروگرام کے تحت متعدد ممالک سے آئے ہوئے پناہ گزین امریکہ میں قانونی طور پر رہ کرکام کرسکتے تھے۔

واضح رہے کہ امریکا کی عدالت کے فیصلے کے بعد تقریبا 4 لاکھ امیگرینٹس کی قانونی حیثیت ختم کردی جائے گی جس میں ہیٹی اور سوڈان کے تارکین وطن زیادہ متاثر ہوں گے۔