سلسلہ تعلیم کا آغاز، اسلامی جمعیت طلبہ کا جامعہ کراچی میں جراثیم کش اسپرے

286

کراچی (نمائندہ جسارت) اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی نے الخدمت کے تعاون سے تعلیمی سلسلے کے آغاز سے قبل جامعہ کراچی کے مختلف شعبوں، راہ داریوں اور
انتظامی عمارتوں میں جراثیم کش اسپرے کیا۔ اس موقع پر ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی شعور تنولی کا کہنا تھا کہ جمعیت نے اپنی مدد آپ کے تحت جامعہ کراچی کے طلبہ و طالبات کی صحت کی خاطر جراثیم کش اسپرے کیا، جسے تمام متعلقین نے خوب سراہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی جامعہ کے طلبہ و طالبات کے حفظانِ صحت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کل اندرونِ جامعہ فیس ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر فراہم کرے گی۔