کل لاکھوں بچوں کو خوش آمدید کہیں گے، وزیراعظم

641

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کل لاکھوں بچوں کو خوش آمدید کہیں گے.

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کل اسکول واپسی پر ہم لاکھوں بچوں کو خوش آمدید کہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہر بچہ حصولِ علم کے لیے بحفاظت اسکول جاسکے یہ ہماری ترجیح اور اجتماعی ذمہ داری ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اسکولوں میں تدریسی سرگرمیوں کو کورونا وائرس کے حوالے سے صحتِ عامہ کے قواعد سے ہم آہنگ بنانے کا بطورِ خاص اہتمام کیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 7 ستمبر کو ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث بند کیے گئے تعلیمی اداروں کو 15 ستمبر سے کھولنے کا حتمی اعلان کیا تھا، جس کے مطابق میٹرک، انٹر اور جامعات کی کلاسوں کا آغاز 15 ستمبر سے ہوگا جبکہ چھٹی سے آٹھویں کے طلباء کو 23 ستمبر اور 30 ستمبر کو حالات کا جائزہ لینے کے بعد پرائمری اسکول کھولےجائیں گے۔