حیدر آباد، ایف پی سی کے امتحانات، ریجنل سینٹر میں امتحانی مرکز قائم نہیں کیا گیا

133

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ایف پی سی کے امتحانات سرپر آچکے ہیں تاحال سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد کے ریجنل سینٹر میں امتحانی مرکز قائم نہیں کیا گیا، امیدوار اور والدین میں سخت تشویش، امیدواروں کے امتحان سے محروم رہنے کا خطرہ، وفاقی اداروں اور پبلک سروس کمیشن کے ذریعے نوکری کے خواہشمند امیدواروں کی جانب سے کئی مرتبہ احتجاج کے باوجود ایف پی سی کے ارباب اختیار نے حیدرآباد میں ریجنل سینٹر قائم نہیں کیا، جس کے باعث ایف پی سی کا امتحان دینے والے امیدوار اور اہل خانہ میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے۔