عوام حیسکو انتظامیہ کی بدمعاشیوںسے تنگ آچکے ہیں، نوید شیخ

200

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری نوید شیخ نے کہاکہ غریب پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے مزید ستم حیسکو 10،10 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے باوجود ڈیٹکشن لگاکر ہزاروں کے بل بھیج رہا ہے مرمت کے نام پر طویل لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ ٹرانسفارمر خرابی کا بہنا بناکر عوام سے بھتا وصول کیاجارہاہے جبکہ ٹرانسفارمر کی درستگی عوام کا نہیں حیسکو کا کام ہے حیدرآباد کی عوام حیسکو انتظامیہ کی بد معاشیوں سے تنگ آچکی ہیں ناجائز ڈیٹکشن بلز ‘ اوور ریڈنگ کے ساتھ ہر ماہ صارفین کو دیئے جارہے ہیں وجہ دریات کرنے پر حیسکو کا عملہ ناراضی کا اظہار کرتا ہے اور اگلے ماہ اس سے زیادہ کا بل بھیج دیتا ہے مزید میٹر اتار کی دھمکیاں دی جارہیں جبکہ حیسکو میں کرپشن کا یہ عالم ہے کہ کلرک تک کروڑوں کی جائداد کر بیٹھے ان سے پوچھنے والا کوئی نہیں ہے انہوںنے سی اوی او محمد یعقوب سے مطالبہ کیا کہ حسیکو کو لگام دیں اور عوام کو ناجائز بلوں سے نجات دلائی جائے انہوں نے کہاکہ سی ای او لطیف آباد کے شہید امید علی ‘ علامہ اقبال ‘ رضوی‘ کوہسار اور میران محمد شاہ ڈویژن میں کھلی کچہری کے ذریعے عوام کے مسائل حل کریں اس موقع پر اصغر علی مغل‘ محمد رفیق قریشی‘ عمر فاروق علی آرائیںودیگر بھی موجود تھے ۔