پیوپا کے الیکشن کیلیے لائن ،پی ڈبلیوایف اور شاہین گروپ کے امیدوار نامزد

317

کراچی (پ ر)پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے الیکشن برائے2020ء کاانعقاد 17 ستمبر کو کیا جائے گا۔ پیوپاکے الیکشن کے لیے لائن گروپ ،پی ڈبلیو ایف اور شاہین گروپ کے حمایت یافتہ امیدواروں میںشیخ علی شیر،خالد جاوید ملک، دائود خان ،قیصر محمود کیانی،غلام حسن جھنگیل،سید خالد جمال اورچودھری محمد رشیدشامل ہیں۔لائن گروپ چیئرمین محمد عثمان نے کہا ہے کہ ہمیں پروموٹرز برادری کا اعتماد حاصل ہے اورہمارے امیدوار الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔پروموٹرز برادری سے بھرپور امید ہے کہ وہ اپنا قیمتی ووٹ دے کر ہمارے امیدواروں کو کامیاب بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ بات سب کے علم میں ہے کہ ہم ہمیشہ اپنے پروموٹرز برادرز کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور آئندہ بھی اپنے منشور کے مطابق پروموٹرز برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ینگ سپورٹر جمیل شاہ نے کہا کہ لائن گروپ نے پروموٹرز کی فلاح وبہبود کے لیے ماضی میں شاندار خدمات انجام دی ہیں اور مستقبل میں بھی اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کا کاروبار بھی شدید متاثر ہوا ہے اورپیوپا کی کوشش ہے کہ حکومت دوسرے شعبوں کی طرح پروموٹرز کے لیے بھی مراعات کا اعلان کرے۔