حیدرآباد ،حیسکو عملے پر سیاسی جماعت کے کارکنان کا حملہ

428

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) حیسکو سرفراز ڈویژن کے عملے پر تلک چاڑی کے علاقے حاجی شریف چوک پر ایک سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد کا تشدد، حیسکو عملے پر حملے میں اسسٹنٹ لائن مین صفدر زخمی۔ عملے کو سریوں اور ڈنڈوں سے تشدد کانشانہ بنایا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حیسکو عملے پر حملہ ایم کیو ایم شاہی بازار ٹاؤن کے انچارج (واپڈا) ملازم عمران عرف کاکی کی موجودگی میں کیا گیا، حملے کیخلاف حیسکو عملہ و افسران واقعہ کی ایف آئی آر درج کرانے تھانہ سٹی پہنچ گئے، تاہم ایم کیو ایم کے منتخب نمائندے اپنے ساتھیوںکو بچانے کے لیے تھانے پہنچ گئے۔ حیسکو عملہ 5 نامزد ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کرانا چاہتا تھا جو تاحال درج نہیں کی گئی۔