لاہور موٹر وے واقعہ: مرکزی ملزم تصویر منظر عام پر

4809

لاہور گجر پورہ موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کی تصویر منظر عام پر آگئی۔

لاہور کے علاقے گجرپورہ میں 3 روز قبل موٹروے پر خاتون کیساتھ زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم کی تصویر منظر عام پرآ گئی،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عابدعلی فورٹ عباس ضلع بہاولنگر کا رہائشی ہے،ملزم کا پروفائل ڈی این اے میچ کرگیا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم عابد علی کا ریکارڈ کریمنل ڈیٹا بیس میں موجود ہے تاہم ملزم کو اب تک گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے ،ملزم کی گرفتاری کیلئے سی ٹی ڈی کی جانب سے چھاپے مارےجارہے ہیں۔