گھانا نے پاکستان میں قونصلر سروس کا آغاز کر دیا

428

اسلام آباد( کامرس ڈیسک)گھانا نے کرونا وائرس کی وجہ سے چھ ماہ کے تعطل کے بعد پاکستان میں قونصلر سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ تمام ایس او پیز پر عمل درامد کے بعداسلام آباد قونصلیٹ کھول دی گئی ہے جبکہ گھانا جانے والوں کے لئے پاکستان چھوڑنے سے قبل اور گھانا کے ائیرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔اسلام آباد میں گھانا کے اعزازی قونصل جنرل شاہد رشید بٹ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قونصلیٹ میں سماجی فاصلے صفائی اور دیگر احتیاطی تدابیر کو یقینی بنایا گیا ہے جبکہ ماسک کے بغیر کسی کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔انھوں نے کہا کہ گھانا سرمایہ کاروں کی جنت ہے اور بڑی تعداد میں لوگ وہاں جانا چاہتے ہیں تاہم جانے سے قبل اور وہاں پہنچنے کے بعد کورونا ٹیست لازمی قرار دیا گیا ہے۔ائیرپورٹ پر مسافروں کوٹیسٹ کا نتیجہ آدھے گھنٹے میں دے دیا جائے گا اور جن مسافروں کے ٹیسٹ پازیٹو ہو جائیں انھیں علاج معالبے کی تمام تر سہولت فراہم کی جائے گی۔