گستاخان صحابہؓ و اہلبیتؓ کیخلاف کارروائی کی جائے، خالد عطاری

162

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) تنظیمات اہلسنت حیدر آباد کی جانب سے حیدر چوک تا پریس کلب عظمت صحابہ واہلبیت ریلی نکالی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد خالد حسن عطاری، علامہ محرم الدین قادری، الحاج گلشن الٰہی قادری، علامہ قاری جواد رضا برکاتی، محمد عمران سہروردی ودیگر نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے شر پسندوں کا ایک ٹولہ عظمت صحابہ واہلبیت کے حوالے سے اشتعال انگیز اور توہین آمیز وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کررہا ہے، ہم نے ملک کے معروضی حالات کے پیش نظر حکومت اور مقتدر حلقوں کو اس بات کی نشاندہی کی مگر ہماری باتوں پر کوئی ایکشن ہوتا نظر نہیں آیا، جس کی وجہ سے شر پسندوں کے حوصلے بلند ہوئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر گستاخوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔