ٹنڈوآدم ،تنظیم اساتذہ کی صوبائی تربیت گاہ سے مرکزی وصوبائی قائدین خطاب کریں گے

279

ٹنڈو آدم(پ ر)تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ کے ترجمان کے مطابق 12,13ستمبر، دوروزہ صوبائی تربیت گاہ حراپبلک اسکول ٹنڈو آدم ضلع سانگھڑ میں منعقد ہوگی۔جس میں صوبہ سندھ کے تمام اضلاع سے اساتذہ بھرپور طور پر شرکت کریں گے۔صوبائی تربیت گاہ سے حافظ نصراللہ عزیز ، پروفیسر عبدالحفیظ احمدانی،عبدالعزیز غوری، مولانا عبدالقدوس احمدانی ،اقبال سلیم شیرازی، اشرف خان ،زین العابدین لغاری،تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر خیراللہ حواری ، سندھ کے صدر پروفیسر نصراللہ لغاری اور مرکزی جوائنٹ سیکرٹری پروفیسر ابو عامر اعظمی بھی خطاب کریں گے۔