میرواہ گورچانی، عمر بھٹی کی والدہ کے انتقال پر پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کی تعزیت

432

میرواہ گورچانی (نمائندہ جسارت) پاکستان پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین پرویز ہارون، مرکزی صدر انور علی بھٹی نے کوٹ غلام محمد کے سینئر رہنما عمر بھٹی کی والدہ کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پر جاکر تعزیت کی۔ ان کے ہمراہ پاکستان پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن میرپور خاص ڈویژن کے صدر ارشاد احمد خان، فرید احمد خان، لالا محمد اسحاق، ضلع مٹھی کے صدر بھیر جی راجپوت، لچھ پت شرما جی و دیگر عہدیداران ساتھ تھے۔ انہوں نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔