مروہ کے قتل کی تفصیلی رپورٹ اعلیٰ پولیس افسران کوپیش

246

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس نے عیسی نگری میں پانچ سالہ بچی مروہ سے زیادتی اور قتل کی وارادت کی تفصیلی رپورٹ تیار کرکے اعلیٰ حکام کو پیش کردی۔پولیس کے مطابق مروہ اپنے گھر سے شام7بجے نکلی، گھر سے نکلنے کے دس منٹ کے اندر اغوا کیا گیا، میڈیکل رپورٹ کے مطابق اسے فوری زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کردیا گیا۔قتل کے بعد لاش بوری میں ڈال دی گئی۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم نواز کا گھر مروہ کے بالکل پڑوس میں ہے، مروہ کے اغوا کے بعد اس نے اپنا گھر دھویا، نواز ہی وہ آدمی تھا جسے محلے کے دو افراد نے خالی پلاٹ سے نکلتے دیکھا، اس کے کپڑوں پر خون کے دھبے تھے۔ نواز ہی نے مروہ کی لاش کی اطلاع سب سے پہلے دی۔ مروہ کے اغوا اور لاش ملنے میں کم از کم 30 سے 32 گھنٹوں کا وقفہ تھا، لاش گرمی اور بوری میں بند ہونے کی وجہ سے مسخ ہوئی۔پولیس کے مطابق ڈی این اے ٹیسٹ کا انتظار کیا جارہا ہے تاکہ نواز کا چالان کیا جاسکے۔