برطانیہ کا پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے امداد کا اعلان

612

اسلام آباد:برطانوی وزیر برائے جنوبی ایشیالارڈ طارق احمد نےبارش سے متاثرہ علاقوں کے لیے پاکستان کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ہائی کمیشن نے  کہا ہے کہ برطانیہ پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے 8لاکھ پاؤنڈز امداد دے گا، برطانوی امداد پاکستان میں صاف پانی اور شلٹرکی فراہمی پر خرچ ہونگے۔

لارڈ طارق نے کہاکہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں دیکھ کر بہت دکھ ہوا،پاکستان میں 55ہزار متاثرین سیلاب کو شلٹرز فراہم کیے جائیں گے،کورونا کے خلاف کامیاب جنگ کے بعد سیلاب میں مدد کرنا نہایت اہم ہے۔