بھارت خطےکےامن کوبرباد کرنا چاہتاہے، شاہ محمود قریشی

341

ماسکو:وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ بھارت اپنی ہندوتواسوچ کےذریعےپورےخطےکےامن واستحکام کوداؤپرلگاناچاہتاہے۔

ماسکو میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں پاکستانی وزیرخارجہ نے تاجکستان کےوزیرخارجہ سراج الدین مہریدین سےملاقات کی، جس میں کوروناپرقابوپانےکےلیےموثراقدامات پربھی تبادلہ خیال ہوا۔

پاکستانی وزیرخارجہ نےتاجک ہم منصب کومقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سےآگاہ کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان عالمی برادری کوبھارتی عزائم سےمسلسل باخبررکھے ہوئےہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان افغان امن عمل اورخطےمیں امن کےلیےمصالحانہ کرداراداکرتےرہےگا،دونوں وزرائےخارجہ کےمابین افغانستان میں امن کی کاوشوں پربھی تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات میں دونوں وزرائےخارجہ کاتجارت،سرمایہ کاری،صنعت،ٹرانسپورٹ کےشعبوں میں فروغ پر اتفاق ہوا،زراعت اورسیاحت کےشعبوں میں بھی دوطرفہ تعاون کےفروغ پراتفاق کیاگیا

دونو وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات،خطےکی صورتحال سمیت اہم علاقائی وعالمی امورپربھی تبادلہ خیال کیا۔

دوطرفہ تعلقات کی موجودہ نوعیت پراظہاراطمینان کرتے ہوئے شاہ محمو دقریشی نے کہاکہ علاقائی وعالمی امورپرپاکستان،تاجکستان کےنکتہ نظرمیں مماثلت خوش آئندہے۔

روسی صدر پیوٹن کی شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے وڈیو لنک میٹنگ ہوئی ،اجلاس میں شاہ محمو د قریشی ،تنظیم کے تمام ممبرممالک کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی،ماسکومیں پاکستان کےسفیرشفقت علی خان بھی اس موقع پرموجودتھے۔