یروشلم: اسرائیلی فوج مقدس مقامات کو نقصان پہنچانے لگی

531

مقبوضہ بیت المقدس : فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج و پولیس یروشلم میں عیسائیوں اور مسلمانوں کے مقدس مقامات کو نقصان پہنچانےلگے۔

حماس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں کررہا ہے، گزشتہ ماہ اگست میں قابض  صہیونی فوج نے یروشلم اور غزہ کے مغربی کنارے سمیت فلسطین کے مختلف علاقوں میں 1743 کارروائیاں کیں جس میں 380 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔

Jewish Extremists' Attacks Rattle Christians in Holy Land

ان کارروائیوں میں 3 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کیا گیا جبکہ 85 افراد زخمی حالت میں اسپتال منتقل کئے گئے۔

اگست میں اسرائیلی فوج اور غیر قانونی یہودی آباد کاروں نے مسلمانوں اور عیسائیوں کے مقدس مقامات پر 24 بار حملہ کیا جبکہ اسی ماہ 1600 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر حملہ کیا اور اس کے اندرونی حصوں کو نقصان پہنچایا۔

حماس نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اسرائیلی حکومت مسجد اقصیٰ سے مسلمانوں کو زبردستی عبادت سے روک رہی ہے، یہاں کے مسلمان گارڈز کو زبردستی باہر نکال دیا گیا ہے جبکہ اسرائیلی فوج نے چیک پوائنٹس کی تعداد بڑھا کر 479 کردی ہیں ۔

Death to Arabs': The Israeli army's new unofficial slogan? | Middle East Eye

گزشتہ ماہ اگست میں اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں پر براہ راست فائرنگ کے 107 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ صرف یروشلم میں مختلف مسلمان گھروں پر 313 بار چھاپے مارے گئے، رواں سال اسرائیلی فوج و پولیس نے مل کر کارروائیاں کرتے ہوئے سب سے زیادہ  فلسطینی مسلمانوں کے 44 گھر مسمار کیے ۔

اسرائیلی فوج نے فلسطینی کسانوں کی زرعی زمینوں پر قبضہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، اب تک 52 کسانوں کی زمینیں اسرائیلی فوج نے قبضے میں لے لی ہیں، علاوہ ازیں فلسطینیوں کے 8 تجارتی مراکز بھی اسرائیلی قبضے میں ہیں۔